40 سال کے بعد فٹ کیسے رہیں؟ 5 آسان عادتیں جو زندگی بدل دیں گے
40 سال کی عمر کے بعد اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اب فٹ رہنا ممکن نہیں۔ جسم میں درد، تھکاوٹ اور وزن کا بڑھنا شروع ہو جاتا ہے۔
لیکن حقیقت یہ ہے کہ 40 کے بعد فٹ رہنا مشکل نہیں، بس تھوڑی سی توجہ چاہیے۔ آپ کو جم جانے یا مہنگی دوائیاں کھانے کی ضرورت نہیں۔ بس یہ 5 عادتیں اپنا لیں۔
1 صبح کی سیر، سب سے بڑی دوائی
روزانہ صرف 30 منٹ تیز واک کریں۔ یہ آپ کے دل، شوگر، بلڈ پریشر اور جوڑوں کے درد کے لیے بہترین دوائی ہے۔ کوشش کریں کہ صبح فجر کی نماز کے بعد سیر کریں، تازہ ہوا میں چلنا جسم کو نیا کر دیتا ہے۔
2 پانی زیادہ، چاے کم
دن میں 8 سے 10 گلاس پانی ضرور پئیں۔ ہم اکثر چائے اور کولڈ ڈرنک زیادہ پی لیتے ہیں جس سے وزن بڑھتا ہے۔ چائے دن میں 1 سے 2 کپ کافی ہے۔
3 روٹی کم، سبزی زیادہ
رات کا کھانا ہلکا رکھیں۔ جیسے دال، سبزی اور سلاد۔ رات کو دیر سے اور زیادہ کھانا کھانے سے پیٹ بڑھتا ہے اور نیند بھی خراب ہوتی ہے۔
4 موبائل کم، نیند پوری
رات کو 7 سے 8 گھنٹے کی نیند پوری کریں۔ سوتے وقت موبائل کو دور رکھیں۔ اچھی نیند ہی آپ کے جسم کو تندرست رکھتی ہے۔
5 غصہ کم، سکون زیادہ
ٹینشن ہی سب سے بڑی بیماری ہے۔ دن میں 5 منٹ خاموش بیٹھیں، اللہ کا ذکر کریں۔ دل کو سکون ملے گا تو جسم بھی فٹ رہے گا۔
آخری بات فٹنس کا مطلب پتلا ہونا نہیں ہے۔ فٹنس کا مطلب یہ ہے کہ آپ بغیر تھکے اپنے بچوں کے ساتھ کھیل سکیں، اپنی نماز سکون سے پڑھ سکیں اور اپنے کام پر اچھی طرح توجہ دے سکیں
انور سید ایڈوکیٹ

Comments
Post a Comment